اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سینئر راہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں منتخب حکومت کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ چین کے دورےکامقصدکھویاہوااعتماد بحال کرناتھا۔ چین نے مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے یقین دہانی کرائی۔
دورے کے بعد پاکستان میں سی پیک کی بحالی دوبارہ ہوجائے گی۔ پاکستان کو20سے30ارب ڈالرزچاہئیں۔ 2018سے2022تک چین کاپاکستان پراعتماد کم تھا۔
پی ٹی آئی کےدورحکومت میں دیرینہ دوست کیساتھ تعلقات خراب ہوئے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سےآگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
اعتمادکی بحالی کےبعدپاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ مہنگائی میں کمی کرکےمسائل کوحل کرنےکی کوشش کی۔ آٹے،گھی اورچینی کی قیمتوں میں کمی لائی گئی۔
بجٹ میں عوام کوریلیف نظرآئےگا۔
تسلیم کرتےہیں ملک میں مہنگائی ہے کم کرنےکیلئےاقدامات جاری ہیں۔ مہنگائی کی شرح میں مزیدکمی آئےگی۔ عوام کوبھی مہنگائی میں کمی کےثمرات نظرآئیں گے۔
رہنماپی ٹی آئی عامرمغل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کےمطابق کیس کوسننےکامجاذنہیں تھا۔ الیکشن کمیشن نے8فروری کےانتخابات میں بدترین دھاندلی کرائی۔ انتخابات میں شکایت کی صورت میں الیکشن ٹریبونل کیس کوسننےکومجاذہیں۔ انتخابات میں شکایت کی صورت میں الیکشن ٹریبونل کیس کوسننے کامجازہے۔
فارم45کےمطابق انجم عقیل الیکشن میں مجھے سے شکست کھاچکےتھے۔ جعلی فا رم45بناکرہمیں الیکشن میں ہروایاگیا۔ ٹریبونل کےجج نےانجم عقیل خان کوفارم جمع کرانے کاآخری موقع دیا۔
بانی پی ٹی آئی کوالیکشن میں عوام نےمینڈیٹ نےدیاتھا۔ ہمارےمینڈیٹ کوچوری کرکےدوسری جماعتوں کودےدیےگئے۔
حکومت بدنیتی کےذریعے آرڈیننس کوتبدیل کیا۔ ہمیں ابھی تک فیصلے کی کاپی نہیں گئی ملی توفیصلےکوچیلنج کروں گا ۔ الیکشن کمیشن کوساتھ ملاکربھی آپ کوذلت ورسوائی ملی ہے۔
دن دیہاڑے ان لوگوں نےعوام کےمینڈیٹ پرڈاکہ ڈالا۔
ٹریبونل تبدیلی کوہرفارم پرچیلنج کریں گے۔ پاکستان کی سب سےبڑی پارٹی سےانتخابی نشان چھین لیاگیا۔ حکومت ایسےجج کوتبدیل کرنےکافیصلہ کررہی ہےجوان کیخلاف فیصلہ کریگا۔
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی اجلاس میں بجلی کےمعاملےپرشورشرابا















