اہم خبریں

قومی اسمبلی اجلاس میں بجلی کےمعاملےپرشورشرابا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )قومی اسمبلی اجلاس میں بجلی کےمعاملےپرشورشرابا۔ عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ ہم پرچاہےجتنی ایف آئی آرزکاٹ لی جائیں لیکن بجلی دی جائے۔
مطالبہ کرتےہیں کراچی والوں کو12گھنٹےبجلی روزانہ دی جائے۔ شکایات کرناہمارا کام ہے آپ کوازالہ کرناچاہیے۔

آپ شکایت کرتے ہوئے بالکل اچھےنہیں لگتے۔ لوگ شدیدگرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث پریشان ہیں۔ ادھر دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال،انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں بہت بڑا چیلنج ہیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے براہ راست متاثر ہورہا ہے۔

زراعت پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ زراعت سے 37.4فیصد روزگار وابستہ ہے۔ آبپاشی کے بہتر طریقوں سے پانی کی بچت کی جاسکتی ہے۔ حکومت آفات سے بچائو کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں :سینیٹ اجلاس،میں خود سرائیکی صوبے کے حق میں ہوں، چیئرمین سینیٹ

متعلقہ خبریں