سالٹ رینج ( اے بی این نیوز )موٹروے سالٹ رینج ایریا میں حادثہ چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ سیمنٹ سے بھرا بلکر (بوزر)بریک فیل ہونے سے دیوار توڑتے ہوئے کھائی میں جاگرا مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرانے کی وجہ سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔
سیمنٹ والے بوزر نے کار کو کچل ڈالا جس سے کار میں آگ بھڑک اٹھی ۔ کار میں سوار ایک ہی فیملی کے چار اور بوزر میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے
میتوں کو کو ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کردیا گیا ۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ جانبحق ہونے والے افراد میں ولید جاوید، اہلیہ عائشہ ولید، بیٹے ابراہیم ولید اور ہاشم ولید شاملہیں۔
جانبحق ہونے والوں میں گیس باوزر کا ڈرائیور مغیرات علی اور ہیلپر محمد اشرف شامل۔ حادثہ گیس باوزر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
مزید پڑھیں :اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا گیا















