اہم خبریں

سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کے لیے معذور لفظ کی اصطلاح استعمال کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (نامہ نگار  )سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کے لیے معذور لفظ کی اصطلاح استعمال کرنے سے روک دیا،جسٹس منصور علی شاہ نے آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا،فیصلہ پنجاب میں گریڈ 17 کی ملازمتوں میں اقلیتوں اور خصوصی افراد کے کوٹے سے متعلق کیس میں دیا گیاسپریم کورٹ ایک کیس میں کہہ چکی ہے کہ خصوصی افراد کے لیے معذور افراد کے الفاظ استعمال نہ کیے جائیں، پنجاب پبلک سروس کمیشن خصوصی افراد کے لیے معذور الفاظ جیسے الفاظ استعمال نہ کرے، آئین پاکستان تمام شہریوں کو بلا امتیاز برابر حقوق فراہم کرتا ہے، عالمی رپورٹس کے مطابق منفی سماجی رویوں اور دفاتر تک رسائی میں مشکلات کے سبب خصوصی افراد عملی زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں، ریاست کی ذمہ داری کے کہ خصوصی افراد کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ کرے، پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی مجموعی آبادی کا تین فیصد ہے، قومی پرچم میں بھی اقلیتوں کی نمائندگی کی واضح جھلک ملتی ہے، قائد اعظم بھی مختلف مواقع پر اقلیتوں کے حقوق پر زور دیتے رہے، آئین پاکستان نے اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی، معاشی اور سماجی تحفظ دے رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں