اہم خبریں

سی ڈی اے کاسمارٹ کار پارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز )جمعرات کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں سمارٹ کار پارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پارکنگ کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ سمارٹ پارکنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے اتھارٹی کے لیے آمدنی کا ذریعہ بھی بنے گا۔

چیئرمین نے کہا کہ یہ اسلام آباد کے مختلف مقامات پر کار پارکنگ کا ایک خودکار نظام ہوگا۔

سی ڈی اے کی تمام سرکاری گاڑیوں پر ٹریکرز لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ غلط استعمال کو روکا جا سکے اور ایندھن کی بچت ہو سکے اور اتھارٹی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کی بہتر مانیٹرنگ ہو گی۔

ٹریکنگ سسٹم سے ایندھن کی مد میں ہونے والے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان،نئی قیمتوں کا اطلاق کب ہوگا ؟؟

متعلقہ خبریں