اہم خبریں

بین الصوبائی ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ پنجاب نے جیت لی

لاہور(نیوزڈیسک)بین الصوبائی ویمن سافٹ بال چیمپئن شپ پنجاب نے جیت لی، فائنل میں بلوچستان کو ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں چیمپئن شپ کا فائنل پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا جو انتہائی دلچسپ و سنسنی خیز رہا۔

مزیدپڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ،پی سی بی نے خون گرما دینے والا گانا ریلیز کردیا

پنجاب نے ایک رن سے ٹائٹل اپنے نام کیا، فتح کے بعد پنجاب کی ٹیم کی کھلاڑیوں نے رقص کیا جس کے بعد بقیہ صوبوں کی کھلاڑی بھی رقص میں شامل ہوگئیں اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ تھے جنہوں نے سافٹ بال کی ٹیم کیلئے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

چیمپئن شپ میں کے پی نے تیسری اور سندھ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے پر سندھ کی ٹیم کو فیئر پلے ٹرافی بھی انعام میں دی گئی۔

متعلقہ خبریں