اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاک آسٹریلیا،والی بال سیریز میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف مسلسل دوسری فتح ۔ گرین شرٹس نے پاک آسٹریلیا والی بال سیریز جیت لی۔ کینگروز کیخلاف گرین شرٹس کا شاندار کھیل ۔
مزید پڑھیں :کیسز سے لگتا ہے عمران خان کو اب جیل میں کچھ اور وقت گزارنا پڑے گا، رئوف حسن
سیریز کا دوسرا میچ بھی پاکستان نے 0-3گیم سے جیتا۔ گرین شرٹس نے میچ 24-26، 19-25، 23-25پواٸنٹس سے جیتا۔ شاٸقین کی بڑی تعداد میں میچ میں شرکت ۔ شاندار جیت پر لیاقت جمنازیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 30مٸی کو کھیلا جاٸیگا۔ آسٹریلیا ملکی تاریخ میں پہلی بار سیریز کھیلنے پاکستان آیا تھا۔















