اہم خبریں

قومی اسمبلی سے استغفوں کا معاملہ ۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کے بڑوں کی بیٹھک جمعہ کوہوگی

اسلام آباد ( جاوید شہزاد)قومی اسمبلی سے استغفوں کا معاملہ،تحریک انصاف کے بڑوں کی بیٹھک کل جمعہ کو ہوگی ،استعفوں کی منظوری اور واپسی کے معاملے پرمشاورت کی جاءے گی تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری اور واپسی کے معاملے پر پارٹی اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق جنرل سکریٹری اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس صبح 10 بجے خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور سے وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں واپسی پر مشاورت ہوگی۔اجلاس میں آئندہ انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی، مرکزی قیادت کے استعفوں کے بعد پارلیمانی قیادت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ فیصلہ کے بعد پارلیمانی قیادت قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے اسپیکر سے ملاقات کرے گی۔ذرائع نے مزید کہا کہ ابھی تک پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر قومی اسمبلی میں واپسی سے متعلق اپنے ارکان کو آگاہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں