اہم خبریں

علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات۔ وزیر اعلیٰ کے پی نے بانی چیئرمین کو ایس آئی ایف سی اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ملاقات میں پارٹی اورملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔

مزید پڑھیں :پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد نوازشریف کا ملک گیر دوروں کافیصلہ

ادھر دوسری جانب خیبر پختو نخوا اور مر کز میں سیز فا ئر ۔ صو بے کے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق۔ صوبے میں لوڈشیڈنگ اور بجلی سے متعلق معاملات پر اہم پیشرفت۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات۔

مزید پڑھیں :پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹی 20 کیلئے نائب کپتان نہ رکھنے کا فیصلہ!!!!

خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال۔ وفاقی وزراء اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق ۔ کل دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں