اہم خبریں

گندم درآمد سکینڈل: وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے4 افسرمعطل

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) اضافی گندم درآمد سکینڈل میں سرپلس گندم امپورٹ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات کی روشنی میں وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے ،سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف کیخلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری جبکہ سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو بھی معطل کردیا۔

پنجاب میں ایک سال کیلئے گندم کا وسیع ذخیرہ موجود: وزیر خوراک بلال یاسین

کمشنر فوڈ سکیورٹی ڈاکٹر وسیم، ڈائریکٹر سہیل بھی معطل ، ذمہ دار افسروں پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا ۔واضح رہے کہ سرپلس گندم امپورٹ سے ملک میں گندم کی مارکیٹ کریش ہوئی جس سے کسانوں کو گندم سستے داموں فروخت کرنا پڑی۔

متعلقہ خبریں