لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور میں تھانہ کاہنہ کے سب انسپکٹر نے ٹریفک وارڈن کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ اطلاعات کے مطابق لائسنس والی پستول واپس مانگنے پر ٹریفک وارڈن کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: دہشتگردوں کادریائے سندھ کے پل پر حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا
سب انسپکٹر عندلیب ویڈیو بنانے والے شہری سے بھی الجھتے رہے ۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور نے ایس پی صدر شہزاد خان کو انکوائری کا حکم دیا۔ عمارہ اطہر نے کہا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔