اہم خبریں

پاکستان ایران کو شکست دیکر سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان نے سنٹرل ایشین والی بال لیگ میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے پانچویں پول میچ میں ایران کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروز جمعتہ المبارک،17 مئی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟
گرین شرٹس نے ایران کو 25-18، 23-25، 25-16 اور 25-20 کے سیٹس سے شکست دیتے ہوئے 1-3 کے اسکور کے ساتھ فتح حاصل کی۔

یہ فتح ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل پانچویں جیت ہے، جو ان کے غلبہ اور لچک کا مظاہرہ کرتی ہے۔اب ان کا مقابلہ جمعہ کو ہونے والے فائنل میں ترکمانستان سے ہوگا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان نے اپنے چوتھے پول میچ میں بھی کرغزستان کو 3-0 سے شکست دے کر مقابلے میں ایک مضبوط دعویدار کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔

متعلقہ خبریں