اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جمعرات کو 9 مئی کے دو مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ سنایا۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف درخواست خارج
علی امین کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک اور سردار عبدالرازق پیش ہوئے۔یہ ضمانتیں تھانہ نیو ٹاؤن اور سول لائنز میں درج آرمی میوزیم اور حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مقدمات میں منظور کی گئیں۔
گزشتہ روز علی امین کو عدالت نے 9 مئی کے گیارہ مقدمات میں ضمانت دی تھی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راجہ بشارت، زرتاج گل اور وحید محفوظ سمیت 10 کارکنوں کی درخواست ضمانت پر حفاظتی فیصلہ سنا دیا۔