اہم خبریں

فہد ہارون معاون خصوصی مقرر، عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر ،عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا،معاونین خصوصی کی تعداد32 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے جن کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔واضح رہے کہ فہد ہارون اس وقت وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز ہیں۔ وہ اس سے پہلے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انفارمیشن اینالیٹکس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

متعلقہ خبریں