ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ طور پر رشتے کے تنازع پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کرنے کے بعد لڑکے نے بھی گولی مار کر خودکشی کر لی، دونوں قریبی رشتہ دار ہیں،لڑکی کی اگلے ماہ شادی طے تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔















