لاہور(نیو زڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 81 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جج جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی)
مزید پڑھیں :عید پر کتنی چھٹیاں ہونگی ؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
کے بلال اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلال اعجاز نے 8 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو فتح دلادی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ
ریٹرننگ افسر (آر او) نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر 2500 ووٹ کم کردیئے۔ لہٰذا عدالت اظہر قیوم کی فتح کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔بعد ازاں عدالت نے بلال اعجاز کی درخواست منظور کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار اظہر قیوم کی جیت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔