پشاور(نیوز ڈیسک )پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف نہ اٹھانے پر توہین عدالت کی درخواست پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو نوٹس جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد
مزید پڑھیں:گندم کی کم ازکم امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر
علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اس معاملے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔تاہم عدالت نے آئندہ سماعت پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سے جواب طلب کرلیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان
سے حلف لینے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی احکامات کے باوجود حلف نہیں اٹھایا گیا۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کے پی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف کارروائی کی جائے۔