اہم خبریں

چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کر دیا

پشاور(نیو زڈیسک ) تربیلا کے بعد چینی کمپنی نے دیامر بھاشا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کردیا تاہم داسو ڈیم پر کام تاحال معطل ہے۔ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق داسو ڈیم پر کام چند روز میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔دیامر بھاشا
مزید پڑھیں:چرچ میں آگ لگنے کی تحقیقات سے مطمئن ہیں ،مسیحی برادری

ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے تقریباً 350 چینی شہریوں سمیت ڈیم پر کام دوبارہ شروع کر دیا ہے جبکہ 6000 مقامی عملہ پہلے ہی کام کر رہا ہے۔واضح رہے کہ داسو ڈیم کے انجینئرز کی بس پر خودکش حملے میں 5 چینی

شہریوں کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی نے کام بند کر دیا تھا۔دیامر بھاشا ڈیم دریائے سندھ کے پار خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان اور گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے درمیان تعمیر کیا جا رہا ہے۔13 مئی 2020 کو، پاکستانی حکومت نے ڈیم کی تعمیر کے

لیے چائنا پاور اینڈ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کے مشترکہ منصوبے کے ساتھ 442 ارب روپے کے معاہدے پر دستخطکئے۔

متعلقہ خبریں