اہم خبریں

اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات

راولپنڈی(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور علی امین گنڈا پور کے درمیان ملاقات تقریبا ایک گھنٹے تک کانفرنس روم میں جاری رہی۔

مزیدپڑھیں:انتہا پسند امریکی رکن کانگریس ٹِم والبرگ کا غزہ پر ایٹم بم گرانے کا مشورہانتہا پسند امریکی رکن کانگریس ٹِم والبرگ کا غزہ پر ایٹم بم گرانے کا مشورہ

ملاقات میں پارٹی معاملات اور خیبرپختونخوا کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں گزشتہ روز نکالی گئی ریلی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت زیر سماعت مقدمات پر بھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ خبریں