شائیین(نیوز ڈیسک )وائیومنگ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیاہےکہ نیو یارک، کیلیفورنیا اور اوریگن سمیت متعدد ریاستیں موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت کو ختم کرنے جارہی ہیں۔امریکی ریاست وائیومنگ اپنی تیل اور گیس کی انڈسٹری کا استحکام یقینی بنانے کے لیے نئی برقی گاڑیوں کی فروخت پر 2035 تک پابندی عائد کرنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے جارہی ہے۔بِل میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وائیومنگ میں چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد کم ہے اور برقی بیٹریوں میں استعمال کی جانے والی اہم دھات آسانی سے دوبارہ استعمال یا ختم نہیں کی جاسکتی۔فی الوقت ریاست میں 100 زائد کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور اس انڈسٹری سے 68 ہزار سے زائد افراد کے روزگار جُڑےہوئے ہیں۔















