اہم خبریں

جماعت اسلامی پاکستان کا اسلام آباد میں غزہ مارچ شروع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں غزہ مارچ شروع ہوگیا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے ایمبیسی روڈ پر مارچ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

جبکہ کارکنان کے لیے ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی دی گئی۔

اسی طرح مرکزی قیادت کے خطاب کے لیے 30 فٹ اونچا سٹیج تیارکرلیاگیاہے

سراج الحق مارچ کے شرکاُ سے خطاب کریں گے۔

مارچ میں اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے سیاسی قائدین شریک ہیں.

مارچ میں مرد کارکنان کے ہمراہ خواتین کارکنان کی بڑی تعداد موجودہیں.

کارکنان کی فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی۔

متعلقہ خبریں