لاہور ( اے بی این نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ”سڑکیں بحال۔۔ پنجاب خوشحال“ پراجیکٹ شروع، یہ ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے دی،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی صوبے بھرکی روڈز کی حالت پر تفصیلی بریفنگ ،
مزید پڑھیں :اسد رحمان وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چھوٹی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی نئی اور پرانی روڈز پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت،ایکس لوڈ مینجمنٹ سسٹم کیلئے روڈزپر الیکٹرک کانٹانصب کرنے کی منظوری،
مزید پڑھیں :پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے فیس میں ردوبدل ، درخواست کا طریقہ کار جاری
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا روڈ ز کے زیر تکمیل منصوبے مکمل کرنے کا حکم،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھرکے روڈ برج پررپورٹ طلب کر لی،روڈ برج کی تعمیروبحالی کیلئے سروے جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم،6ماہ میں پنجاب کی 153 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف،5اہم
مزید پڑھیں :سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور روس کاتیل کی پیداوار بڑھانے سے انکار
رابطہ سڑکوں پر ایکسپریس وے بنانے کا حکم،ملتان، وہاڑی روڈز سمیت دیگر سڑکیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنانے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں کوئی بھی سڑک ٹوٹی پھوٹی نہ رہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرائیں گے،مرکزی رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں
مزید پڑھیں :غزہ ،امدادی ٹرک پر اسرائیلی حملہ ،متعدد افراد ہلاک
پر مکمل کیا جائے،سڑکوں کی تعمیر وبحالی جلد چاہتے ہیں لیکن معیار پر قطعا سمجھوتہ نہیں ہو گا،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی وزیراعلیٰ مریم نواز کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ پنجاب میں روڈ رائٹ ایپ کے ذریعے 7948کلومیٹر روڈز سروے مکمل کر لیا گیا،2000کلومیٹر سڑکوں کو سروے پروفائلو میٹر کے ذریعے کیا ،خود کارسروے میں 100مقررہ پیرا میٹر کے ذریعے روڈز کی حالت کا تعین کیا گیا۔