اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تھانہ کورال کے علاقے گلبرگ گرین پٹرول پمپ پر مسلح ڈکیتی کی واردات ہو ئی،تین ڈاکو اسلح کی نوک پر پنجاب کالج گوجر خان کے پرنسپل کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔ملزمان نے شہری کو ایک گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا،ملزمان نے شہری سے اے ٹی ایم لیا اور پچاس ہزار روپے بھی نکلوائے،واردات کرنے والے ڈاکو ہنڈا سٹی گاڑی میں سوار تھے،ڈاکو شہری کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گھمانے کے بعد گلبرگ اتار کر چلے گئے،تاحال پولیس ڈاکووں کی شناخت نہ کر سکی۔















