اہم خبریں

پاک فضائیہ کے2 افسران کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد (وقائع نگار)حکومت پاکستان کی پاک فضائیہ کے دو ائیر افسران کی ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی،ایئر وائس مارشل عبدالمعید خان اور ایئر وائس مارشل غلام عباس گھمن کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک فضائیہ ائیر مارشل عبدالمعید خان نے دسمبر 1989ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ائیر مارشل عبدالمعید خان نے فاءیٹر اسکواڈرن، ملٹری ٹریننگ ونگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اور کمبیٹ کمانڈرز سکول مصحف کی کمانڈ کی۔ ائیر مارشل عبدالمعید خان کالج آف فلائنگ ٹریننگ میں بطور کمانڈنٹ اور اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (پلانز) کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ائیر مارشل عبدالمعید نے ڈائریکٹر جنرل سیکورٹی، ڈائریکٹر جنرل (ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن)، ائیر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈ اور ڈی جی ائیر آپریشنز کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیے۔ ائیر مارشل عبدالمعید ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف (ایئر ڈیفنس) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ائیر مارشل عبدالمعید کمبیٹ کمانڈرز سکول، ایئر وار کالج کراچی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ ائیر مارشل عبدالمعید نے الاباما امریکہ سے ایئر وار کالج کی ڈگری بھی حاصل کی ۔ ائیر مارشل عبدالمعید خان  نے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز اور وار اسٹڈیز میں بیچلرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ائیر مارشل عبدالمعید ستارہ امتیاز (ملٹری) کے وصول کنندہ ہیں۔ائیر مارشل غلام عباس گھمن نے جون 1990ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ائیر مارشل غلام عباس گھمن نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ائیر مارشل غلام عباس نے ایئر ہیڈ کوارٹرز، پشاور میں ڈائریکٹر ہیومن ریسورس انڈکشن کے طور پر کام کیا اور ترکی میں ڈیفنس اور ایئر اتاشی کے عہدے پر فائز رہے۔ائیر مارشل غلام عباس گھمن نے بطور ڈائریکٹر پلانز بھی خدمات سر انجام دیں۔ ائیر مارشل غلام عباس نے ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ ائیر مارشل غلام عباس گھمن ائیر ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک  کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ائیر مارشل غلام عباس گھمن کو ڈی جی سی فور آئی  کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ ائیر مارشل غلام عباس گھمن کمبیٹ کمانڈرز سکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ ائیر مارشل غلام عباس نے جرمنی سے جرمن جنرل اسٹاف کورس جبکہ امریکہ سے ایگزیکٹو لیڈرشپ کورس کیا۔ائیر مارشل غلام عباس نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ائیر مارشل غلام عباس گھمن ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے وصول کنندہ ہیں۔

متعلقہ خبریں