گجرانوالہ(نیوزڈیسک)لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم کو 20 سال قید کی سزاسنادی گئی،
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایاکہ ملزم شہزاد الہی نے شکایت کنندہ کے بھتیجے کو اٹلی بھجوانے کےنام پر 23 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔
احسن اقبال نامی متاثرہ شہری لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا،
مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ کا چنائو، توقع ہے فتنہ فساد پارٹی کل تحمل کا مظاہرہ کرے گی،عظمیٰ بخاری
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2023 کمپوزیٹ سرکل گجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا،سپیشل جج سنٹرل-I گجرانوالہ محمد نعیم شیخ نے مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے شہزاد الہی کو 20 سال قید اور 14 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔















