اہم خبریں

ہم پی ٹی آئی والی زبان استعمال نہیں کریں گے، سعد رفیق

لاہور(نیوزڈیسک)ن لیگ کے سینئر رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الزام تراشی کا مقابلہ صرف کام سے کریں گے،

لاہور میں‌میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں نے انتخابات میں شکست کے بعد جیتنے والے امیدوار کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ جس جماعت کی حکومت نہیں بنی وہ دھاندلی کا الزام لگاتی ہے،

ان کا کہنا تھا کہ ایک جماعت قانونی پلیٹ فارم کے بجائے الزام تراشی کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہے،

انہوں نے کہاکہ دھاندلی کا آڈٹ کرائیں مگر 2018 سے ہونا چاہیے، ہم اس کا مقابلہ کام، کام اور صرف کام سے کریں گے۔

مزیدپڑھیں:کچھ شر پسند میرے خاندان پر ظلم کر رہے ہیں،سابق ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخوا

انہوں نے کہا کہ ہم نفرت کا مقابلہ نفرت سے نہیں کریں گے، ہم پی ٹی آئی والی زبان استعمال نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں