پشاور(نیوزڈیسک)سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے کہا ہے کہ میرے علاقے میں بھاری اسلحے کا استعمال ہو رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ہمارے کسانوں پر حملہ کر کے شہید اور زخمی کیا گیا، پولیس اور حکومت سے استدعا ہے اس کی روک تھام کریں۔
اتوارکوپریس کانفرنس کے دوران محمود جان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی جائیداد سے متعلق ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا، کچھ شر پسند میرے خاندان پر ظلم کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایوان صدر سازشوں کاگڑھ بن چکا ہے،عطاتارڑ
انہوں نے کہا کہ مخالفین سے شریعت کے تحت راضی نامہ بھی کیا گیا، عیسیٰ خیل قوم صلح کے بعد بھی اسلحہ استعمال کر رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور شریعت کے فیصلے ہمارے حق میں ہے، پھر بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن زور زبردستی نہیں مانتے۔















