Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چینی کمپنیوں کو دبانے والی امریکی پابندیوں پر اظہارتشویش

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔چینی وزیر خزانہ لان فو آن نے اجلاس میں شرکت کی اور امریکی فریق کے ساتھ مختصر تبادلہ خیال کیا۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس کی صدارت چین کے  نائب وزیر خزانہ لیاو من اور یو ایس انڈر سیکرٹری آف ٹریژری جے شمبوگ نے کی اور اجلاس میں دونوں ممالک کے متعلقہ اقتصادی محکموں نے شرکت کی۔ سان فرانسسکو   اجلاس میں طے  پانے والے تین اہم اتفاق رائے کے مطابق چین اور امریکہ نے دونوں ممالک کی  میکرو  معاشی صورتحال اور پالیسیوں،     G20  مالی تعاون ، ، ترقی پذیر ممالک کے قرض، صنعتی پالیسیاں اور دیگر موضوعات پر تفصیلی،واضح اور  عملی بات چیت کی۔

مزیدپڑھیں:مشرق وسطیٰ میں ایرانی مفادات کو ہر ممکن فائدہ نہیں پہنچنے دیں گے ، امریکہ

چین نے امریکہ کی جانب سے چین پر محصولات میں اضافے، دو طرفہ سرمایہ کاری پر پابندیوں اور چینی کمپنیوں کو دبانے والی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں  فریقوں  نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔