Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایلون مسک کی دولت میں ایک دن 18 ارب ڈالرز کی کمی

نیویارک(نیوزڈیسک)ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کی دولت میں اربوں ڈالرز کمی سے بھی یہ اعزاز چھیننا مشکل نظر آتا ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 18 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔25 جنوری کو ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 13 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت میں بھی 18 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی۔