اہم خبریں

ایودھیہ میں عظیم الشان مسجد کی تعمیر رواں سال شروع کرنے کااعلان

نئی دہلی (نیوزڈیسک)انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی ریاست اترپردیش میں رواں سال ایک پرتعیش مسجد کی تعمیرکے منصونے کو عملی جامہ پہنانے کا اعلان کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے سینئر عہدیدار حاجی عرفات شیخ کا کہنا تھا کہ رواں سال مئی میں اترپردیش کے شہر ایودھیا (فیض آباد) میں ایک عظیم الشان مسجد کی تعمیر شروع کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس مسجد کی مکمل تعمیر میں 3 سے 4 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ امکان ہے کہ مسجد کی تعمیر کے اخراجات کیلئے کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ قائم کی جائے اور مسجد کا نام ’مسجد محمد بن عبداللہ‘ رکھا جائے گا۔حاجی عرفات شیخ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش لوگوں کے درمیان دشمنی اور نفرت کو محبت میں تبدیل کرنے کی رہی ہے، اس بات سے قطع نظر کہ آپ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں یا نہیں، اگر ہم اپنے بچوں اور لوگوں کو اچھی چیزیں سکھائیں تو یہ تمام لڑائی بند ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں