مظفرآباد(اے بی این نیوز)مظفر آباد میں گزشتہ روز حملے میں زخمی ہونےوالے کالج کے پرنسپل برہان حمزہ احمد دوران علاج چل بسے۔
برہان حمزہ احمد شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں زیرعلاج تھے،پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا تھا۔
وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز نےپرنسپل برہان حمزہ پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئےواقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور شفاف تحقیقات کی ہدایت بھی کی ہے۔برہان حمزہ کے قتل پرپورا علاقہ سوگوارہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک تیز کرنے کا اعلان















