اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعه کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔
تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا۔ تاہم خیبرپختونخوا ، پنجاب، گلگت بلتستان،شمالی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: پاڑہ چنار 22، بالاکوٹ 17، کالام 14، دیر (اپر 12، لوئر 04)، کاکول 10، چترال، مالم جبہ 07، میر کھانی 06، دروش 05، ڈی آئی خان (سٹی 03، ائیرپورٹ 02)، پٹن 02، پنجاب: مری 20، منگلا 07، راولپنڈی (چکلالہ 06، گوالمنڈی 05، شمس آباد 03، پیرودھائی 02، نیو کٹاریاں 01)، نارووال 06، بھکر 04، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، اسلام آباد (سیدپور، بوکرا 02، ائیرپورٹ، سٹی، گولڑہ 01)، لاہور ، چکوال، قصور 01، گلگت بلتستان: استور 16، گلگت 08، چلاس 07، اسکردو 04، بونجی 02، گوپس 01، بلوچستان: سمونگلی 05، ژوب 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 05، مظفرآباد (ائیرپورٹ 04، سٹی 03)، راولاکوٹ 03، کوٹلی میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد، سبی، گوجرانوالہ 45، دادو، قصور، خیرپور اور پڈعیدن میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم جبکہ رات میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ تاہم چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم جبکہ شام /رات میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، پاکستان کی سفارتی سرگرمیاں تیز، وزیراعظم کا دورۂ چین 23 مئی سے شروع ہوگا












