اہم خبریں

کراچی،بلدیاتی انتخابات کے دوران کالعدم تنظیموں کی جانب سے دہشت گردی کا خطرہ،تھریٹ الرٹ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران کالعدم تنظیموں کی جانب سے دہشت گردی کا خطرہ ، الیکشن کمیشن کے افسران نے صورتحال سے آگاہ کردیا، تھریٹ الرٹ بھی جاری کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں اتوار کے روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران کالعدم تنظیموں کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرات بڑھ گئے ہیں اس بات کا اظہار الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سیکورٹی اداروں کی جانب سے بریفنگ کے دوران کیاگیا، الیکشن کمیشن کے حکام کو بتایاگیا کہ کراچی اور حیدرآباد بلدیاتی انتخابات میں دہشت گردی کا خطرہ بڑھتا ہوا نظر آرہاہے،حکام کو بتایاگیا کہ کالعدم تنظیموں کی طرف سے دہشت گردی کا خطرہ ہے، تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے،جس کے بعد صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کو بہت ضروری قرار دے دیا، دوسری جانب صوبائی حکومت نے بھی کالعدم تنظیموں کی جانب سے خدشات بڑھنے پر مراسلہ ارسال کردیاہے، جس کے مطابق کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خط کی کاپی سامنے آگئی، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا ہے،مراسلے میں کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کابینہ ذیلی کمیٹی کی منظوری کے بعد ازسرنو حلقہ بندیاں ہوں گی، پندرہ جنوری کو بلدیاتی الیکشن اب ممکن نہیں،محکمہ بلدیات نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے سیکیورٹی صورتحال اور تھریٹ الرٹ پر بھی غور کیا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سیکیورٹی نہ ملنے کے سبب خدشات میں اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں