اہم خبریں

صوبہ سندھ بلدیاتی انتخابات،ہفتہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے اتوار 15 جنوری کو کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلیں۔اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کو تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔محکمہ تعلیم کے مطابق نوٹیفکشین کا اطلاع محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ماتحت چلنے والے تمام اداروں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں ہفتہ 14 جنوری کو کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں