اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 75 سال سے حل طلب ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے،ان سے امریکن ایمبیسی کے پولیٹیکل قونصلر بریڈلے پارکر (Bradley Parker) سے ملاقات کر رہے تھے انیوں نے کہا کہ امریکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت بند کرانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کر کے آرٹیکل 370اور 35اے کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہےبھارت 5 اگست کے بعد وہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر رہا ہے جس سے وہ مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے ، امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کوبھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے باعث ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے لہذا امریکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔















