اسلام آباد(نامہ نگار)معاشی مشکلات آٹے کی کمی تو کہیں مہنگائی کا طوفان کھڑاہے،ملک میں کھانے پینے ادویات کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے،ایل سی نہ کھلنے سے خوراک کی اشیا کا بحران پیدا ہو گیا ہے،زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور بینکوں سے ڈالر کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات میں اضافہ ہو گیا،ہزاروں کنٹینر جہازوں سے آف لوڈ ہونے پر پھنس گئے دالوں کے 6 ہزار کنٹینر پورٹ پر پھنسے ہی ںخوراک کی اشیا اور میڈیکل سپلائی کے گل سڑنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہےبینکس اسٹیٹ بنک کی امپورٹ کلیئرنس اور ایل سی کھولنے کی ہدایات کو نظر انداز کررہے ہیں صنعتوں کے خام مال اور مشینری رکنے کی وجہ سے ایکسپورٹ متاثر ہورہی ہیں ۔















