برسلز(نیوزڈیسک) عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل سےغزہ میں فوری طور پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ عالمی تنازعات حل کرنے کے لیے ایک ادارہ ہے۔جنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت سے فوری حکم نامے کی درخواست کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ میں 1948 کے نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔جنوبی افریقہ کئی عشروں سے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں ریاست کے قیام کے فلسطینی مؤقف کی حمایت کر رہا۔چینل 12 کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے یہ مطالبہ دنیا کو ’علاقائی جنگ سے بچانے کیلئے‘ کیا۔جنوبی افریقہ کے عالمی تعلقات عامہ اور تعاون کے محکمے کے ترجمان کلیسن مونیلا ”ایکس“ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنیوالے وکلاء 11 اور 12 جنوری کو طے شدہ سماعت کیلئے تیار ہیں
???? BREAKING: THE INTERNATIONAL COURT CALLS ON ISRAEL TO IMMEDIATELY CEASE FIRE TO AVOID A REGIONAL WAR
Source: Channel 12 pic.twitter.com/2QP8ssShAM
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) January 3, 2024















