اہم خبریں

سابق ایرانی ولی عہد رضا شاہ پہلوی پر سرخ رنگ پھینک دیا

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں جلاوطن ایرانی رہنما رضا پہلوی ( raza shah)پر ایک مشتعل شخص نے سرخ رنگ پھینک دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک پریس کانفرنس کے بعد باہر نکل رہے تھے۔پولیس کے مطابق حملہ آور(    Protest Attack  ) کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ اچانک کیا گیا، جس سے موقع پر موجود افراد میں کچھ دیر کے لیے افرا تفری پھیل گئی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ رہنما نے اپنی پریس کانفرنس میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کی حمایت کی تھی اور موجودہ ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے عالمی دباؤ بڑھانے کی بات کی تھی، جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

وزیر اعظم کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان، نئی سکیم لانچ کر دی ،جا نئے کیا

واقعے کے فوراً بعد رہنما اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے یورپ میں سیاسی سرگرمیوں کے دوران سیکیورٹی خدشات ایک بار پھر نمایاں ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں