اہم خبریں

وزیر اعظم کا سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان، نئی سکیم لانچ کر دی ،جا نئے کیا

وزیراعظم شہباز شریف (sheh baz shrief)نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں (    Electric Bikes    )کے فروغ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کو توانائی بچت، مہنگے ایندھن سے نجات اور ماحول دوست پالیسی کی جانب بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی سہولت، الیکٹرک بائیکس اسکیم لانچ، توانائی بچت اور ماحول دوستی کی جانب اہم قدم ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے جاری پالیسی پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے، تاکہ ملک کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف تیل کی درآمدی لاگت میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو تمام ایرانی کشتیوں پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ نیشنل ای وی پالیسی کے تحت کم آمدنی والے افراد اور سرکاری ملازمین کو سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، اور اس عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ اب تک الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے لیے 72 جبکہ الیکٹرک کاروں کے لیے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ آئندہ پانچ سالوں میں ملک کی 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس سے سالانہ تقریباً 4.5 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بچایا جا سکے گا۔ اس مقصد کے لیے ملک بھر میں الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے 123 درخواستیں بھی موصول ہو چکی ہیں۔

وزیراعظم کے توانائی بچت وژن کے تحت اسلام آباد پولیس میں پہلے ہی 15 الیکٹرک گاڑیاں شامل کی جا چکی ہیں، جو مکمل طور پر بیٹری پر چلتی ہیں اور ایندھن کے استعمال کو کم کرنے میں مدد دے رہی ہیں۔ اجلاس میں مختلف وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور منصوبے کو جلد عملی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ خبریں