امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ( trump)نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ( Strait of Hormuz )بارودی سرنگوں کی صفائی کا عمل جاری ہے اور اس مقصد کے لیے خصوصی کشتیاں سرگرم ہیں جو سمندری راستے کو محفوظ بنانے پر کام کر رہی ہیں۔امریکی بحریہ کو تمام ایرانی( iran ) کشتیوں پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی جا رہی ہیں، جس کے باعث عالمی بحری راستہ شدید خطرات سے دوچار ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق اس صورتحال میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کی کوئی گنجائش نہیں اور فوری کارروائی ناگزیر ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
امریکی صدر نے ایک سخت بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران کے تمام 159 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں، جبکہ امریکی بحریہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی ایرانی کشتی کو نظر انداز نہ کیا جائے اور ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کی جائے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیانات خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر مذاکرات اور جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کا اہم راستہ ہے اور یہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔















