اہم خبریں

چیئرمین ایچ ای سی کیلئے مراعاتی پیکج منظور، تنخواہ 11 لاکھ روپے مقرر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزارتِ تعلیم نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نئے مراعاتی پیکج کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیراعظم پاکستان کی منظوری کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کیلئے نئی تنخواہوں اور سہولیات کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی بنیادی تنخواہ 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 11 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ بنیادی تنخواہ کے علاوہ 20 فیصد ہاؤس رینٹ بھی دیا جائے گا۔

 

دستاویز کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کو ماہانہ 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے تک ہاؤس رینٹ فراہم کیا جائے گا، جبکہ یوٹیلیٹی بلز کی مد میں ایک لاکھ سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک ادا کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کو بغیر کسی حد کے پیٹرول، سرکاری گاڑی اور ڈرائیور کی سہولت میسر ہوگی، جبکہ سرکاری گاڑی کو سرکاری اور نجی دونوں مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت بھی ہوگی۔

اس کے علاوہ ملکی و غیر ملکی دوروں کیلئے قواعد و ضوابط کے مطابق ٹی اے/ڈی اے دیا جائے گا، جبکہ پینل اور سرکاری ہسپتالوں سے مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی قانون اور رولز کے تحت چھٹیوں کے اہل ہوں گے، جبکہ ایک سال کی سروس مکمل ہونے پر بطور گریجویٹی ایک ماہ کی تنخواہ بھی ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: غیر قانونی سگریٹ فیکٹریوں کی معاونت ،اے بی این نیوز کی خبر پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے متنازعہ تعیناتی روک دی

متعلقہ خبریں