یوایس ماسٹر ٹی 10 میں آفریدی اور اکمل کی شاندار بیٹنگ

فلوریڈا(نیوزڈیسک) یوایس ماسٹر ٹی 10 ،شاہدآفریدی اور اکمل کی شاندار بیٹنگ ۔ تفصیلات کے مطابق نیو جرسی کے ٹریٹن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نیو یارک واریئرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ٹرائیٹن کی جانب سے جیسی رائیڈر 12 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بارش کی وجہ سے کھیل کو پانچ اوورز کے سائیڈ مقابلے تک محدود کر دیا گیا تھا۔میچ نے پاکستانی کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور کامران اکمل نے بھی شاندار اننگز کھیلی اور باالترتیب 37 اور 27 رنز بنائے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔ نیو یارک واریئرز نے پہلے بیٹنگ کی کامران اکمل اور رچرڈ لیوی نے اننگز کا آغاز کیا۔ پلنکٹ نے دوسرے اوور میں لیوی کو 16 اور تلکارتنے دلشان کو ایک رن پر آؤٹ کیا۔ جس کے بعد شاہد آفریدی ساتھ دینے آئے اور شاندار اننگز کھیلی ۔ عمر اکمل اور آفریدی نے تیزرفتاری سے رنز بنانے کی کوشش کی۔ اپنی بڑی سنچریوں کے لیے مشہور آفریدی نے آخری اوور میں چوکے کی برسات کرکے وارئیرز کو 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز تک پہنچا دیا۔