Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بھارت کے326رنزکےتعاقب میں جنوبی افریقہ صرف83 رنزپرڈھیر

کولکتہ(نیوزڈیسک)ورلڈکپ کا ایک اور میچ بھارت نے یک طرفہ مقابلے کے بعد جیت لیا،بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 327 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ان فارم جنوبی افریقی ٹیم 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ہوم ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔جواب میں افریقی ٹیم صرف 83رنزپر ڈھیر ہوگئی۔