دبئی(نیوز ڈیسک) ابو ظہبی ٹی 10 لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹی لیگ میں بدعنوانیوں کے الزامات پر سخت مایوسی ، اس ضمن میں ہماری پالیسی واضح ہے ،ہم اس بارے میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گلوبل ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ نے کہا کہ ےکہ اس طرح کی شکایات موصول ہونے پر ہم نے ضروری اقدامات کئے ہیں ملزمان کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا ،ہم اس معاملے پر آئی سی سی کے ساتھ ملکر کام کریں گے تاکہ شائقین کرکٹ کو صاف ستھری کرکٹ دیکھنے کو ملے ۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے 2021 میں یواے ای میں منعقدہ ٹی 10 ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے 3 کھلاڑیوں سمیت 8 افراد پر بدعنوانی کے الزامات عائد کئے ہیں۔