اہم خبریں

9 مئی مقدمہ، پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی کے خلاف بڑا عدالتی حکم

9 مئی مقدمہ، پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی کے خلاف بڑا عدالتی حکم

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے خلاف 9 مئی کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مقدمے میں مطلوب مینا خان آفریدی کا پاسپورٹ بلاک اور ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا، جبکہ عدالت سے جان بوجھ کر روپوش رہنے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق ایف آئی آر نمبر 544/24 میں نامزد ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر روپوش ہیں۔ عدالت کے حکم پر مینا خان آفریدی کا پاسپورٹ بلیک لسٹ کرنے کی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد نے مینا خان آفریدی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کے عدالتی حکم پر ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔

9 مئی مقدمہ، پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی کے خلاف بڑا عدالتی حکم
May 9 case, major court order against PTI leader Meena Khan Afridi

یوں عدالت کی جانب سے مینا خان آفریدی کے خلاف گرفتاری اور پاسپورٹ سے متعلق قانونی کارروائی مزید آگے بڑھا دی گئی ہے۔

9 مئی مقدمہ، پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی کے خلاف بڑا عدالتی حکم
May 9 case, major court order against PTI leader Meena Khan Afridi
9 مئی مقدمہ، پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی کے خلاف بڑا عدالتی حکم
May 9 case, major court order against PTI leader Meena Khan Afridi

26 نومبر احتجاج کیس، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بڑا عدالتی فیصلہ مزید پڑھیں‌:

متعلقہ خبریں