اہم خبریں

محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بعد از دوپہر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ وزیرستان، ہنگو، کرم، کوہاٹ اور گردونواح میں بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی ہے، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ بابوسر میں سب سے زیادہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نورپور تھل اور بھکر میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
مزید پڑھیں‌:پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان 133 رنز پر ڈھیر، انگلش بولرز کا تباہ کن وار

متعلقہ خبریں