اہم خبریں

حسن علی کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ،ریٹائرمنٹ دینے سے انکار کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ،آخر حسن علی کو کہنا پڑا ریٹائرمنٹ کیو ں دومیں تو 29 سال کو ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ایک سوشل میڈیا صارف نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حسن علی کی جگہ رشد اقبال کو ترجیح دینی چاہیے،اس کی بال کو اضافے باؤنس ملتا ہے اور بیٹر کو بھی پریشانی میں مبتلا کرتے ہیں لیکن اس کے برعکس حسن علی بیٹر کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں،انہیں وائٹ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے، ہمیں ورلڈ کپ میں شرمندہ نہیں ہونا۔ اس کے جواب پر حسن علی نے کہا میں کیوں ریٹائرمنٹ دوں، میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں۔

متعلقہ خبریں