صدر انڈین کرکٹ بورڈ پاکستان کیوں آئیں گے،خبر آگئی

نئی دہلی( نیوز ڈیسک) انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر پاکستان آئیں گے۔ سرکاری دور کی دعوت دی گئی ہے ۔ خصوصی عشائیہ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بنی نے کہا کہ میں اور نائب صدر راجیو شکلا اگلے ماہ چار ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، قیام کے دوران ایشیا کپ میچز بھی دیکھیں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ مجھے پاکستان جانے میں مجھے کوئی ہچکچاہٹ نہیں، پاکستانی مہمان نواز ہیں،ہمیشہ میرا دورہ پاکستان یادگار ہی رہا، میرے پاکستان جانے سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط بہتر ہونگے۔