ایشیا کپ سے پہلے اچھی خبر ،ون ڈے رینکنگ میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان افغانستان کو وائٹ وائش کرنے کے بعد کرکٹ ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان نے او ڈی آئی کرکٹ میں 2725 پوائنٹس بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کہ جبکہ آسٹریلیا 2714 پوائنٹس بنا کر دوسرے ،بھارت تیسرے نمبر پر آگیا۔، نیوزی لینڈ چوتھے نمبر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ۔