افغانستان کو مسلسل شکست ، تیسرا ون ڈے میچ بھی پاکستان نے جیت لیا

کلمبو(نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کو تیسرا ون ڈے میچ ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔پاکستان کی رینکنگ بھی بہتر ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے جیت کے بعد پاکستان آئی سی سی کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آ گیا ، تین میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے ہرا کر سیریز 3 صفرسے جیت لی، 269رنزکے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم اڑتالیس اعشاریہ چار اوور میں 209رنز پر آل آوٹ۔افغانستان کی طرف سے رحمان گرباز، ابراہیم زادران ، گلبدین نائب ، فضل حق فاروقی، محمد نبی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو پائے،مجیب الرحمان نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ یقین ہے ٹیم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھے گی‏۔